ربجا کے زیراہتمام عید ملن پارٹی ہزاروں صحافیوں کی شرکت

ربجا کے زیراہتمام عید ملن پارٹی  ہزاروں صحافیوں کی شرکت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) راولپنڈی اسلام آباد بیوروز جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔۔

 جس میں جڑواں شہروں سے صحافیوں اور ان کی فیملیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے ربجا کو عمدہ تقریب منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پارٹی یکجہتی کی علامت ہے۔ آر آئی یو جے جلد صحافیوں کیلئے تحقیقاتی رپورٹنگ کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کرے گی اور بے روزگا صحافیوں کو بھی اس ورکشاپ میں سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کرنے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ صدر ربجا سردار شاہد اور سرپرست اعلیٰ قربان ستی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں