ایس ایس پی آپریشنز کی زخمی کانسٹیبل کی عیادت، شہید کی لحد پر فاتحہ خوانی

ایس ایس پی آپریشنز کی زخمی کانسٹیبل  کی عیادت، شہید کی لحد پر فاتحہ خوانی

راولپنڈی(خبر نگار)ایس ایس پی آپریشنز حافظ کامران اصغر نے کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل عاصم کی بی بی ایچ ہسپتال میں عیادت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

انہوں نے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ افسروں کو ہدایات دیں۔ علاوہ ازیں ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ میں شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کی لحد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ حافظ کامران اصغر نے شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کے لواحقین سے بھی ملاقات کی، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں