سابق آئی جی پولیس، دانشور ذوالفقار چیمہ کی کتاب کی تقریب رونما ئی

 سابق آئی جی پولیس، دانشور ذوالفقار چیمہ کی کتاب کی تقریب رونما ئی

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)مقامی کلب میں سابق آئی جی پولیس، معروف دانشور اور کالم نگار ذوالفقار احمد چیمہ کی کتاب straight Talk کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔

 مقررین نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ نے پوری سروس میں دیانتداری، غیر جانبداری اور قانون کی حکمرانی کے بہت بلند معیار قائم کئے۔ وہ اپنے اعلیٰ کردار کی وجہ سے تمام سول سروسز کے لئے رول ماڈل اور Source of Inspiration ہیں۔ ان کی کتاب میں ملک کے اہم مسائل کی بڑے مدلل ، موثر اور جرأتمندانہ انداز میں نہ صرف نشاندہی کی گئی ہے بلکہ انکا حل بھی تجویز کیا گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ذوالفقار چیمہ کی کتابوں کے کچھ مضامین تعلیمی نصاب میں شامل ہونے چاہئیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس مجاہد مستقیم، سابق سیکرٹری داخلہ قمر زمان چودھری، سابق چیف سیکرٹری کے پی عابد سعید، سابق آئی جی پنجاب راؤ سردار علی، ایڈیشنل آئی جی زبیر ہاشمی، ڈی آئی جی خرم شہزاد اور زینب جہانداد نے اظہار خیال کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں