ٹیکسلا، بھابی کا قاتل گرفتار کر لیا گیا
راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے چھریوں کے وار سے اپنی بھابی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
عامر نامی ملزم نے 3روز قبل معمولی لڑائی جھگڑے پر اپنے بھائی کی اہلیہ کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں درج کیا گیا تھا۔