آزاد کشمیر سے ریسکیو کیا گیا زخمی تیندوا بحالی مرکز منتقل

آزاد کشمیر سے ریسکیو کیا گیا زخمی تیندوا بحالی مرکز منتقل

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق آزاد کشمیر سے زخمی تیندوے کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا۔۔۔

 تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف آزاد کشمیر کی درخواست پر ریسکیو کیا گیا ،اسکی پچھلی دونوں ٹانگیں زخمی ہیں، طبی معائنہ اور ٹانگوں کے ایکسرے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے ، تیندوے کو اسلام آباد وائلڈ لائف کے بحالی مرکز منتقل کردیا گیا ،تیندوے کے علاج سے متعلق حکمت عملی طبی ماہرین کی رائے کے بعد مرتب کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں