امن کیلئے صالح معاشرہ کی تشکیل ناگزیر،علامہ لیاقت نقشبندی

امن کیلئے صالح معاشرہ کی تشکیل  ناگزیر،علامہ لیاقت نقشبندی

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) معاشرے میں امن کیلئے صالح معاشرہ کی تشکیل ناگزیر ہے، کامیابی صرف سیرت طیبہ کی روشنی میں زندگیاں بسر کرنے میں ہے۔

 ان خیالات کا اظہار علامہ مفتی محمد لیاقت علی نقشبندی نے میلاد و سیرت میلاد کمیٹی میڈیا ٹائون کے زیراہتمام ڈسپنسری گراؤنڈ میں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مفتی لیاقت علی نقشبندی نے کہا کہ حضور پاکؐ سے تعلق مضبوط بناکر انفرادی اور اجتماعی سطح پر انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے، آج ہم قرآن وسنت سے دور ہوکر مسائل و مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں۔ صدر میلاد و سیرت کمیٹی کرنل (ر) خالد جاوید، جنرل سیکرٹری سید اطہر شاہ نے کہاکہ محبت رسولؐؐ کے نور کوفروغ دینے کیلئے تربیتی، فکری اور علمی تقریبات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں