میڈیکل ویسٹ رکھنے پر راولپنڈی کے درجنوں کباڑخانے سربمہر

میڈیکل ویسٹ رکھنے پر راولپنڈی کے درجنوں کباڑخانے سربمہر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) میڈیکل ویسٹ کا دھندا کرنے میں ملوث کباڑ خانوں کے خلاف محکمہ ماحولیات راولپنڈی نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 12کباڑیوں کے خلاف مقدمات درج کر کے درجنوں کباڑخانے سیل کر دئیے۔۔

 جبکہ سرکاری و نجی ہسپتالوں سے میڈیکل ویسٹ تلف کرنے کا ٹھیکہ لے کر کباڑیوں کو بیچنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ محکمہ ماحولیات راولپنڈی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ماریہ سفیر کی ہدایت پر انسپکٹر امان اللہ ستی نے راولپنڈی سٹی و کینٹ میں واقع کباڑ خانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اب تک پیپلز کالونی، ڈھوک سیداں چوک، راول ٹائون پلی، ڈھوک حسو، صادق آباد اور گرجا روڈ پر واقع مختلف کباڑ خانوں کو سیل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں