رکن پنجاب اسمبلی رفعت عباسی کا کسان کارڈ تقسیم مرکز کا دورہ

رکن پنجاب اسمبلی رفعت عباسی  کا کسان کارڈ تقسیم مرکز کا دورہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) ممبر پنجاب اسمبلی رفعت عباسی نے وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی تقسیم کے مرکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا۔۔

کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے 400ارب کا کسان پیکیج زرعی ترقی کیلئے اہم قدم ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔ کسان کارڈ گندم کی فصل کیلئے زرعی مداخل کی خریداری کیلئے استعمال ہو گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں