پولیس مقابلہ میں 2طلبا کی ہلاکت، ورثا کا ا حتجاج
راولپنڈی (خبر نگار)تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ کے خلاف ورثا نے طالب علموں کو ٹارچر کے بعد ہلاک کرنے کا الزام لگاتے ہوئے میتیں پشاور روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا۔
گزشتہ رات چاکرہ روڈ پر پولیس نے مبینہ پولیس مقابلہ میں دو نوجوانوں مزمل اور سبحان کو ڈاکو قرار دے کر ہلاک کیا تھا ۔ ورثاء نے شدید احتجاج کیا اور پولیس کے خلاف شدید نعر ے بازی کی اور بتایا کہ دونوں نوجواں طالبعلم اور آپس میں چچا زاد بھائی تھے ، مزمل سبحان کو چاکرہ روڈ گھر چھوڑنے گیا تھا، پولیس نے دونوں کو قتل کیا ہے اور جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کرکے اصل حقائق کو چھپا رہے ہیں ورثا نے اعلیٰ حکام سے انصاف نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تاہم واقعہ کی اطلاع پر ایس پی پوٹھوہار بھاری نفری سمیت اور ایم پی اے ملک افتخار بھی موقع پر پہنچ گئے اور انصاف دلوانے کی یقین دہانی کروائی، انہوں نے لواحقین کے ساتھ روڈ پر نماز جنازہ بھی ادا کی ۔