مری مال روڈ پر پولیس کا فلیگ مارچ

مری مال روڈ پر پولیس کا فلیگ مارچ

مری(نمائندہ دنیا)ڈی سی آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او آصف امین اعوان کی قیادت میں مال روڈ پر پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔

ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں