فٹنس، روٹ پرمٹ چیکنگ، 37روز میں 813پبلک سروس گاڑیاں بند
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کے دوران 37روز میں 813ان فٹ گاڑیاں بند کر دی گئیں۔
سی پی او خالد ہمدانی کا کہنا تھا 6449پبلک سروس گاڑیوں کا چالان، قانون کی خلاف ورزیوں پر 70لاکھ 12ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 563ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی، غفلت کے مرتکب 27ڈرائیوروں کا لائسنس منسوخ کیا گیا۔ 45ڈرائیوروں اور مالکان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔