ستمبر کی انسدادِ پولیو مہم میں 3کروڑ 30لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن

ستمبر کی انسدادِ پولیو مہم میں 3کروڑ  30لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے قومی ایمرجنسی آپریشنز سینٹرمیں اجلاس میں پولیو کی صورتحال اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اکتوبر ، نومبر میں پولیو مہم کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ ستمبر کی انسدادِ پولیو مہم میں تقریباً 3کروڑ 30لاکھ بچوں کو ویکسین فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر مختار نے کہا اکتوبر کی مہم کامیاب بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں