سی ڈی اے کا مختلف فیسوں میں اضافہ قابل مذمت، نائب صدر اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن بابر بھٹی نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کی طرف سے این او سیز، این ڈی سیز، ٹرانسفر فیس سمیت دیگر فیسوں میں اضافہ قابل مذمت ہے۔
اس قدام سے تمام الاٹیز اور ریئل اسٹیٹ کمیونٹی شدید متاثر ہو رہی ہے، اس پر فی الفور نظرثانی کی جائے۔ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ ایمپلائز اتھارٹی کے جو پراجیکٹس ہیں ان کے پیسے ہونے کے باوجود ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں، غیر ضروری التوا کی وجہ سے کروڑوں کی سرمایہ کاری متاثر ہو رہی ہے۔