گداگری کیلئے سعودیہ جانیوالی عورت جعلی ویزا پر ملاوی جانیوالا مرد گرفتار
اسلام آباد (ایجنسیاں) ایف آئی اے نے بھیک مانگنے کی غرض سے سعودی عرب جانے والی خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی کی جانب سے 2 مختلف کارروائیاں کی گئیں، پہلی کارروائی میں خاتون کو حراست میں لیا گیا، ملزمہ ہوٹل بکنگ کے حوالے سے دستاویزات دینے میں ناکام رہی۔ ایک اور کارروائی میں جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو پکڑا گیا، ملزم وزٹ ویزے پر ملاوی جارہا تھا، پاسپورٹ پر جنوبی افریقہ کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔