ڈینگی کے بہانے گرفتاریاں بند کی جائیں، اجمل بلوچ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری خالد چودھری و دیگر نے کہا ہے کہ۔۔۔
اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے نام پر روزانہ درجنوں تاجروں اور دکانداروں کو گرفتار کر کے ان کی تذلیل کی جاتی ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو سخت احتجاج کرینگے، بلاجواز گرفتاریاں بند کی جائیں۔ بارش کا پانی نکالنا سی ڈی اے کا، ڈینگی سپرے کرنا ڈی ایچ او آفس اور سی ڈی اے کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے، ابھی تک اسلام آباد میں سپرے تک نہیں کیا گیا، حکومت پہلے اپنی ذ مہ داری پورے کرے، تاجروں کو پریشان کرنا زیادتی ہے۔ وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور چیف کمشنر آئی سی ٹی تاجروں کو ہراساں کرنے کا نوٹس لیں۔