برائی کو جڑ سے خاتمے کیلئے نیکی کو عام کر ناہو گا :علماء

برائی کو جڑ سے خاتمے کیلئے نیکی کو عام کر ناہو گا :علماء

چناب نگر(نامہ نگار )ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں مقررین نے ختم نبوت کورس و سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس ہے اس میں ذرہ برابر شک بھی حالت کفروارتداد تک لے جاتاہے ۔۔۔

مغربی کلچروثقافت کو فروغ دے کر حیاء باختہ معاشرہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مولانا ملک خلیل احمد ،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا عمر عثمان ،مولانا محمد سلمان عثمانی ،مولانا احسن رضوان ،قاری محمد یوسف نے اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قر آن و حدیث سے رو گردانی امت کیلئے پریشانی و زوال کا باعث بن رہی ہے ، برائی کو جڑ سے خاتمے کیلئے نیکی کو عام کر ناہو گا ،ہمارے تمام مسائل کا حل اﷲاور اس کے رسولؐ کی اطاعت میں ہے ،اغیار کے سامنے سر جھکانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے ، ہمیں اختلافات میں گھیرنے کیلئے کفریہ طاقتوں کا ایک منصوبہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار اوراکٹھا ہو نا ہو گا وگرنہ دنیا و آخرت میں ذلت اٹھا نا پڑے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں