ملکی ترقی روکنے والوں سے قوم بیزار ہو چکی، شیخ آ فتاب
حضرو (نمائندہ دنیا) مسلم ن کے ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ملکی ترقی روکنے والوں سے قوم بیزار ہو چکی ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم ا جلاس کو سبوتاژ کرنے والے ملک کیسا تھ مخلص نہیں۔ تحریک انصاف پاکستانی سیاست کے بجائے بیرونی سیاست کو فروغ دے کر کے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔