داتوٹ فیملی فیسٹیول اختتام پذیر،2لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

داتوٹ فیملی فیسٹیول اختتام پذیر،2لاکھ سے زائد افراد کی شرکت

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) داتوٹ میں منعقد ہونیوالا دوسرا فیملی فیسٹیول ایک ماہ جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا۔

پہلی مرتبہ آزاد کشمیر میں کسی میلہ میں تھیٹر کے فنکار غفار عرف مٹھو اور ان کی ٹیم نے پرفارم کیا اور لوگوں کو محظوظ کیا۔میلہ میں دو لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جو ایک ریکارڈ ہے ۔کرنل شوکت مظفر انٹر کالج کے گرائونڈ میں منعقدہ عظیم الشان میلہ میں مقامی نوجوانوں اور خواتین کے ساتھ خضر یعقوب ویلفیئر ٹرسٹ،داتوٹ پیپلز ویلفیئر آرگنائزیشن،کیپٹن اختر فائونڈیشن اور اوورسیز کمیونٹی نے بھرپور تعاون کیا۔ منتظمین میں ساجد رزاق،سمیع رشید،وقاص عاشق، عرفان آزاد، انجمن تاجران داتوٹ اور یوتھ نے بہترین انتظامات کر کے میلہ کو چار چاند لگائے ،میلے میں بچوں کی تفریح کے لئے بے شمار جھولے اور بیسیوں سٹال بھی لگائے گئے تھے ۔میلے میں سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ممبران اسمبلی نے بھی شرکت کی۔داتوٹ پیپلز ویلفیئر نے غریب اور سپیشل بچوں کا بیڑا اٹھا رکھا تھا۔محترمہ کوثر نے ان بچوں کی ذمہ داری خوب نبھائی اور ان کے کھانے پینے اور تفریح کا مفت اہتمام کیا ۔ بہترین ایونٹ منعقد کرنے پر عوام نے منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا ، منتظمین نے ڈپٹی کمشنر پونچھ، مقامی پولیس اور انتظامیہ کے تعاون پر سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں