انٹرمیڈیٹ امتحان، نقل کرتے دو طالبات پکڑی گئیں

انٹرمیڈیٹ امتحان، نقل کرتے دو طالبات پکڑی گئیں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) انٹرمیڈیٹ سیکنڈ اینول امتحان 2024میں نقل میںملوث دو طالبات پکڑی گئیں، ان کے خلاف کیس بورڈ کو بھجوا دیا گیا۔

کنٹرولر امتحانات راولپنڈی تعلیمی بورڈ تنویر اصغر نے گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی حطار روڈ ٹیکسلا، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن پولیس سٹیشن روڈ راولپنڈی صدر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا امتحانی مرکز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی حطار روڈ ٹیکسلا میں دو طالبات (رولنمبر 809742، رولنمبر 809647) سوالیہ پرچے پر نقل مواد لکھتے ہوئے پکڑی گئیں۔ دونوں امیدواروں کے خلاف یو ایم سی کیس درج کروا کر بورڈ آفس ڈسپلن برانچ کو بھجوا دیا گیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عدنان خان نے بھی مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں