وفاقی محتسب ملازمین کو سرکاری مکان کی پھر الاٹمنٹ شروع

وفاقی محتسب ملازمین کو سرکاری مکان کی پھر الاٹمنٹ شروع

اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے ملازمین کو سرکاری مکانات کی پھر الاٹمنٹ شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت ہاؤسنگ اور وفاقی محتسب سیکرٹیریٹ کے ذمہ داران کی میٹنگز کے نتیجے میں یہ سہولت بحال کی گئی ہے۔ اس اقدام سے وفاقی محتسب کے ملازمین بھی سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔ وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے بعد چند برس قبل تک ملازمین کو وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کی طرف سے سرکاری رہائش گاہیں الاٹ ہوتی رہیں مگر بوجوہ الاٹمنٹ بند کر دی گئی تھی ، اس وجہ سے کم آمدنی والے ملازمین کو رہائش کے معاملے میں خاصی مشکلات کا سامنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں