طلبہ کو کمپٹیشن اصول اپنے کیریئر میںاپنانے چاہئیں:ممبر کمیشن

طلبہ کو کمپٹیشن اصول اپنے کیریئر میںاپنانے چاہئیں:ممبر کمیشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے قائداعظم یونیورسٹی کے سکول آف لاء میں انٹرایکٹو سیشن کا انعقاد کیا جس میں طلبا اور پروفیشنلز کو کمپٹیشن قانون سے متعلق آگاہی دی گئی۔

ممبر سی سی پی بشریٰ ناز ملک نے کمپٹیشن کمیشن کے بنیادی اصولوں پر روشنی ڈالی جو شفافیت، دیانتداری اور آزادی پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہا طلبہ کو یہ اصول اپنے پیشہ ورانہ کیریئر میں اپنانے چاہئیں۔ منصفانہ اور مسابقتی مارکیٹ جی ڈی پی اور مجموعی اقتصادی صحت میں نمایاں کردار ادا کر سکتی ہے۔ حسن رضا پاشا، ممبر ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل نے کہا مارکیٹ میں کارٹلز کی موجودگی صارفین کیلئے بوجھ کا باعث بنتی ہے۔ کمپٹیشن قانون کے قانونی فریم ورک، کلیدی اجزاء اور نفاذ کے طریقہ کار کے جائزہ پر پریذنٹیشنز بھی پیش کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں