اسلام آباد:مزید 62 افراد ڈینگی کا شکار، تعداد 3343 ہو گئی
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں مزید 62 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق، رواں سال ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 343 ہو گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 40 مریضوں کی تصدیق ہوئی اور رواں سال مجموعی تعداد بڑھ کر 2ہزار 116ہو گئی۔ اس دوران شہری علاقوں اور سیکٹرز میں 22افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی اور رواں سال تعداد بڑھ کر ایک ہزار 218ہو گئی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی سے متاثرہ افراد میں 67فیصد مرد اور 33فیصد خواتین شامل ہیں۔