وال چاکنگ پر 3 گرفتار، دھواں چھوڑنے والی 9 گاڑیوں کو جرمانہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے وال چاکنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر پوٹھوہار انیق انور نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی میں وال چاکنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایچ الیون سبزی منڈی میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا معائنہ کیا، معائنے کے دوران 9گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں اور جرمانے عائد کئے گئے، 27گاڑیوں کو دوران انسپکشن وارننگ لیٹر جاری کیے گئے۔