ایف بی آر کا بحریہ یونیورسٹی میں محصولات شفافیت کے اقدامات پر آگاہی سیشن

ایف بی آر کا بحریہ یونیورسٹی میں محصولات  شفافیت کے اقدامات پر آگاہی سیشن

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکس کلچرکے موضوع پر آگاہی سیشن منعقد کیا، سیمینار میں طلباء اور اساتذہ نے شرکت کی۔

 سیکرٹری (ٹیکس ایجوکیشن) نے ٹیکس نظام، محصولات کے نظام کی شفافیت اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں اور ٹیکس ذمہ داریوں کی آگاہی پھیلا کر ٹیکس ایمبیسڈر بنیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں