ستھرا پنجاب:17یونین کونسلیں آؤٹ سورس، دسمبر تک آپریشنل
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق نے راولپنڈی کا دورہ کیا، انہوں نے کمشنر آفس میں ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ستھرا پنجاب کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا ڈویژن کی 17یونین کونسلز کو آؤٹ سورس کیا جا چکا۔ چار یونین کونسلز میں آؤٹ سورسنگ جاری ہے، جن یونین کونسلز کا آؤٹ سورسنگ پراسس مکمل ہو چکا وہ یکم دسمبر سے پہلے پہلے آپریشنل فیز میں آجائیں گی۔