اسلام آباد ماڈل کالج آئی ایٹ فور میں آسٹرو ایڈونچر کا انعقاد

اسلام آباد ماڈل کالج آئی ایٹ فور میں آسٹرو ایڈونچر کا انعقاد

اسلام آباد (اے پی پی) ماڈل کالج آئی ایٹ فور میں خلائی عجائبات کی نقاب کشائی کے پروگرام آسٹرو ایڈونچر کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

جس میں طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کالج پرنسپل پروفیسر شگفتہ اویس ناز کی زیرنگرانی ہونے والے پروگرام میں طلبا کو خلائی سائنس کی تعلیم کے بارے آگاہی فراہم کی گئی۔ طالبات نے ٹیلی سکوپ سے سیارہ زحل کا مشاہدہ کیا۔ تکنیکی ماہرین شہریار اور سنان نے آسمان کے عجائبات ٹیلی سکوپ کے ذریعے جبکہ دوربین کے عملی استعمال کے طریقہ کار بارے طلبا کو آگاہی فراہم کی۔ سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی کی خصوصی کوششوں سے 18کالجز میں ایک کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز سے ٹیلی سکوپ فراہم کر کے سپیس ٹیکنالوجی کلب قائم کر دئیے گئے ہیں، اب پاکستان میں بھی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم عام کی جائے گی جس سے نیویگیشن، ماحولیاتی نگرانی اور خلائی دریافت کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں