دھیرکوٹ، چیئرمین یوسی ہل سرنگ کیلئے پولنگ 2جنوری کو ہو گی
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین یونین کونسل ہل سرنگ تحصیل دھیرکوٹ ضلع باغ کے استعفیٰ کی بنا پر خالی ہونے والی نشست پر۔۔۔
ضمنی بلدیاتی انتخاب کے انعقاد کیلئے راجہ محمود خان ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ کو بطور ریٹرننگ آفیسر، سید راشد حسین شاہ معاون دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر باغ کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر اور را جہ راشد محمود الیکشن کمشنر بلدیات کو بطور اپیلٹ ٹربیونل تعینات کرتے ہوئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، کاغذات نامزدگی 26دسمبر، جانچ پڑتال 27دسمبر، فہرست اہل امیدواران کی اشاعت 27دسمبر، اپیل دائر کرنے کی تاریخ 28دسمبر، الیکشن سے دستبرداری کی تاریخ 31دسمبر ہے، حتمی فہرست کی اشاعت 31دسمبر کو ہو گی جبکہ پولنگ 2جنوری 2025بروز جمعرات صبح دس بجے سے دن بارہ بجے تک ہو گی۔