سیلاب متاثرین کی بحالی منصوبہ کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد

سیلاب متاثرین کی بحالی منصوبہ  کی تکمیل پر تقریب کا انعقاد

اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان کے سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کمیونٹی کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے منصوبے کی کامیاب تکمیل پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 یہ منصوبہ جاپان کی حکومت کے تعاون سے UNDPکے فلیگ شپ پاکستان فلڈ ریکوری پروگرام کا ایک اہم جزو تھا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان، نصیر آباد، جعفرآباد، دادو، لاڑکانہ اور جیکب آباد پر توجہ مرکوز کی گئی تھی ۔ جاپان کے سفیراکماتسو شوچی نے کہا کہ \"ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان میں سب سے زیادہ کمزور کمیونٹیز میں پائیداری اور لچک پیدا کرنے کے لیے اس طرح کا ایک جامع نقطہ نظر اہم ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں