گلریز میں کار سوار کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن شدید زخمی
راولپنڈی (خبرنگار) گلریز کے علاقہ کار چوک میں کار سوار کی ٹکر سے ٹریفک وارڈن تصور حیات شدید زخمی ہو گیا۔۔۔
ٹریفک وارڈن نے کالے شیشے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے ٹریفک وارڈن کو ٹکر ماری دی اور موقع سے فرار ہوگیا زخمی اہلکار کو فوری بینظیر ہسپتال منتقل کیا گیا، سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے زخمی ٹریفک وارڈن کی ہسپتال جا کر عیادت کی اور ہسپتال انتظامیہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔