خواتین فاطمۃ الزہرا ؓ کی سیرت کو مشعل راہ بنائیں، جماعت اہل حرم

خواتین فاطمۃ الزہرا ؓ کی سیرت کو مشعل راہ بنائیں، جماعت اہل حرم

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) جماعت اہل حرم پاکستان کے زیراہتمام جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں منعقدہ بارہویں سالانہ ’’خاتون جنت کانفرنس‘‘ میں مختلف مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ نے کہا ہے کہ ۔۔۔

عالم اسلام کی خواتین سیدہ فاطمۃ الزہرا کی سیرت طیبہ کو مشعل راہ بنائیں۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کی۔ صاحبزادہ عدنان قادری، سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری، صاحبزادہ سلطان احمد علی، علامہ شبیر حسن میثمی، ملک غلام مصطفی، مفتی شفیع الرحمان، ڈاکٹر شمس الرحمان شمس، ڈاکٹر محمد سیالوی، صاحبزادہ کاشف گلزار نعیمی اور دیگر رہنمائوں و علما کرام نے خطاب کیا۔ جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ گروہی اختلافات سے بالاتر ہوکر باہمی اتفاق و یگانگت کو فروغ دے کر صالح معاشرہ قائم کیا جاسکتا ہے، آج بھی اگر ہم اپنا تعلق اہل بیت اطہار سے مضبوط بنا لیں تو عظمت کی بلندیوں پر فائز ہوسکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں