بریل کا عالمی دن 4جنوری کو منایا جائیگا

بریل کا عالمی دن 4جنوری کو منایا جائیگا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بریل کا عالمی دن 4جنوری کو منایا جائے گا۔ لوئی بریل نے یہ رسم الخط فرانسیسی فوج کے پیغام رسانی کے طریقے سے متاثر ہو کر اپنایا جس میں بارہ نقاط کا استعمال کیا جاتا تھا۔

 

لوئی بریل نے اسے چھ نقاط کر کے آسان بنایا اور نابینا افراد تک پہنچانا شروع کیا، ان خدمات کے پیشِ نظر ہر سال ان کے یومِ پیدائش پر عالمی بریل کا دن منایا جاتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں