طالبات کی مرضی کیخلاف مضامین کیلئے مجبور کرنے کی شکایت

طالبات کی مرضی کیخلاف مضامین کیلئے مجبور کرنے کی شکایت

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) خواتین کو تشدد کے خلاف مدد فراہم کرنے والی حکومت پنجاب کی ہیلپ لائن 1737پر 2024ء میں ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر 1256شکایات موصول ہوئیں ۔۔

جن میں سے 489شکایات گھریلو تشدد کے حوالے سے تھیں، 470نفسیاتی تشدد اور 128کالز شکایات قانونی مدد کیلئے کی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تشدد مرکز راولپنڈی رضوانہ بشیر نے خصوصی بریفنگ میں بتایا لیکچرر خاتون نے اپنے ڈاکٹر شوہر کے خلاف تشدد کی شکایت کی اور ہماری ٹیم کو اسے تحفظ فراہم کرنے کیلئے ادارے میں لانا پڑا۔ صادق آباد راولپنڈی کی رہائشی خاتون کو سسرال والوں اور شوہر نے کمرے میں بند کر دیا جسے مدد فراہم کی۔ کچھ طالبات نے اپنے والدین کے خلاف شکایت درج کرائی کہ وہ انہیں مرضی کے خلاف مضامین پڑھنے پر مجبور کر رہے ہیں، والدین کو انسداد تشدد مرکز بلایا گیا اور ان کو سمجھایا گیا۔ راولپنڈی ضلع میں تین سے چار خواتین روزانہ ہیلپ لائین پر مدد کیلئے رابطہ کرتی ہیں جنہیں فوری رسپانس دیا جاتا اور قانونی مشاورت، طبی یا قانونی مدد اور نفسیاتی علاج بلا معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔ انسداد تشدد مرکز راولپنڈی کے پاس 11وکلاء پر مشتمل پینل اور نفسیاتی تعاون کیلئے سائیکالوجسٹ بھی موجود ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں