نیو ایئرنائٹ:مری میں ٹریفک وارڈنز کی چھٹیاں منسوخ، سکواڈ تشکیل
مری (نمائندہ دنیا) چیف ٹریفک آفیسر مغیث ہاشمی نے نیو ایئرنائٹ کا مربوط ٹریفک پلان جاری کر دیا، ٹریفک وارڈنز افسروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے ، سیاحوں اور عوام کی سہولت کیلئے ٹریفک وارڈنز افسران کے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دئیے گئے۔ اس موقع پر مال روڈ ٹریفک کیلئے مکمل بند رہے گا۔ ون ویلنگ کرنے اور بغیر سائلینسر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔