کینٹ بورڈ مری کی دکانوں کے کرایہ داروں کو 31دسمبرتک کرایہ ادائیگی کی ہدایت
مری (نمائندہ دنیا) سٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر احمد نواز نے کینٹ بورڈ مری کی دکانوں کے کرایہ داروں کو ہدایات کی ہے کہ اپنے گزشتہ سال کے کرایے ۔۔
31دسمبر تک کینٹ بورڈ مری میں پرانی اسیسمنٹ کے مطابق جمع کرائیں، رعایتی مدت کے بعد دکانوں کی لوکیشن اور سائز کے مطابق نئی اسیسمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں نئے کرایوں کا تعین کیا جائے گا، جو دکاندار کرایے جمع نہیں کرائیں گے ان سے نئی اسیسمنٹ کے تحت وصولی ہو گی، اگر دکانیں آپریشن کی زد میں آ کر ختم ہو گئیں تو انہیں کوئی ایڈجسٹمنٹ بھی نہیں ملے گی۔