موٹروے کے قریب چیکنگ:پانی ملا 10ہزار لٹر ناقص دودھ تلف
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) موٹروے کے قریب چیکنگ کے دوران 10ہزار لٹر پانی ملا ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ناقص دودھ کے خلاف بڑی کارروائی، 10ہزار لٹر پانی ملا دودھ تلف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات ملنے پر موٹروے ٹھلیاں اور چکری کے قریب ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ تین گاڑیوں میں 10ہزار لٹر پانی ملا دودھ چھپا کر لایا جا رہا تھا جسے فوڈ اتھارٹی نے موقع پر پکڑ کر تلف کر دیا۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے 3دودھ بردار گاڑیوں کو 2لاکھ 55ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔