لاہور تا کراچی تیز رفتار ایکسپریس ٹرین شروع کرنے کا منصوبہ

لاہور تا کراچی تیز رفتار ایکسپریس ٹرین شروع کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ریلویز لاہور اور کراچی کے درمیان ایک تیز رفتار ایکسپریس ٹرین شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے ۔۔

جو گرین لائن ایکسپریس کی طرح ہے جو اسلام آباد اور کراچی کے درمیان براستہ لاہور چلتی ہے۔ وزارت ریلوے کے اہلکار نے بتایا اس نئی ٹرین سروس کا بنیادی ہدف مسافروں کو جدید سہولیات اور سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ متعلقہ محکموں کی ٹیمیں اس جدید ٹرین کے آغاز کی تیاریوں پر کام کر رہی ہیں جس کے اگلے سال جنوری کے آخر تک شروع ہونے کی امید ہے۔ خوراک کا معیار اور صفائی بڑھانے کیلئے بھی کام کر رہا ہے تاکہ مسافروں کیلئے آرام دہ اور صاف ماحول یقینی بنایا جاسکے۔

 

 

 

، گرین لائن ایکسپریس کا افتتاح 2015میں کیا گیا تھا، اس وقت اسلام آباد سے کراچی کنٹونمنٹ سٹیشن تک سفر میں تقریباً 20گھنٹے لگتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں