پہلا ڈگنیٹی ایوارڈ پسماندہ افراد کیلئے امید کی کرن:رومینہ خورشید
اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے خواتین، خواجہ سراؤں اور معذور افراد کی نمایاں خدمات تسلیم کرنے کے حکومتی عزم کو سراہا ۔۔
اور کہا پہلا ڈگنیٹی ایوارڈ پسماندہ افراد کیلئے امید کی کرن ہے، انہوں نے سرکاری ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پسماندہ افراد کی ہمت اور صلاحیت کو سلام پیش کیا اور پہلے ’ڈگنیٹی ایوارڈ‘ کے اقدام کو سراہا جو پسماندہ کمیونٹیز کے گمنام ہیروز کو پہچاننے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتا ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ان ایوارڈز کے ذریعے ٹرانس جینڈر افراد کو دی گئی پہچان اور تعریفیں انہیں پنپنے اور مکمل صلاحیتوں تک پہنچنے کیلئے بااختیار بنائیں گی۔ رومینہ عالم نے کہا حکومت پسماندہ طبقہ کے ہیروز کی خدمات کو تسلیم کرنے اور عزت دینے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ۔
حکومت نہ صرف مواقع فراہم کر رہی بلکہ ان کی کامیابیوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کر رہی ہے۔
،اس طرح ان کی جدوجہد اور لچک کی توثیق کر رہی ہے اور ایک زیادہ جامع اور قبول کرنے والے معاشرے کو فروغ دے رہی ہے۔