منشیات فروشی، شراب، غیر قانونی اسلحہ کے 30ملزم گرفتار
راولپنڈی(خبرنگار)منشیات فروشوں، شراب کے سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 30 ملزمان گرفتار، ساڑھے 8 کلو سے زائد چرس، 38 لٹراور 4 بوتلیں شراب، اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا گیا۔
بابر سے 2200گرام، شہزاد سے 1650گرام، عمران سے 1460گرام، عزیر سے 1400گرام، انضمام سے 1150گرام، اسامہ سے 550گرام، اعجاز سے 520گرام چرس، دانش سے 10لٹر، راشد سے 8لٹر، قمر، واصف، شہزاد، بلال سے 5، 5لٹر، نعمان، سلیمان، تاشفین اور وقاص سے 4بوتلیں شراب، جہانزیب، شوال، شاہد، روح اللہ ، فیصل، نوید، نعیم، بلال، ذیشان، عبدالرحمن، طلحہ اور عابد سے ایک ایک پستول 30بور برآمد کر لیا گیا۔