ایجوکیشن آفیسرز اسامیوں کیلئے نتائج کی فہرست جاری
راولپنڈی(خاور نواز راجہ)سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی اسامیوں کیلئے تحریری امتحان دینے والے افسران کے نتائج کی فہرست جاری کر دی۔۔۔
جس کے مطابق 12 افسروں نے امتحان دیا، ان میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی اسامی کیلئے 5اور ڈپٹی ڈی این او کی اسامی کیلئے 7افسران امتحان میں شریک ہوئے، 400 سے زائد اساتذہ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی خالی اسامیوں کیلئے امتحان دیا تھا جن کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، دوسرے مرحلے میں امتحان میں پاس ہونے والے افسروں کی تعیناتی کا عمل شروع کردیا جائے گا۔