گاڑی مالکان کو ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے 15جنوری تک مہلت

 گاڑی مالکان کو ٹوکن ٹیکس ادائیگی کیلئے 15جنوری تک مہلت

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈائر یکٹر جنرل ایکسائز اینڈٹیکسیشن کی زیر صدارت اجلاس ہو ا جس میں تمام افسران نے شرکت کی ، اجلاس کوبتایا گیا کہ ٹوکن ٹیکس ادائیگی کے لیے مہلت میں مزید 15 روز کی توسیع کی گئی ہے ۔۔۔

عدم ادائیگی کی صورت میں گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی، ٹوکن ٹیکس 15 جنوری کے بعد ادا کرنے کی صورت میں 200 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا، بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہریوں کو ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کے لیے سمارٹ ایپ کی سہولت بھی دی گئی ہے ،شہریوں کی سہولت کے لیے کائونٹرز کو رات 8 بجے تک کھلا رکھا گیا ہے ۔ ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا کہ تمام شہری 15 جنوری تک ٹیکس جمع کروا ئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں