نوشہرہ :ڈمپر کار پر الٹ گیا بزرگ تاجر جاں بحق، بیٹا زخمی
نوشہرہ(نمائندہ دنیا)نوشہرہ پشاور جی ٹی روڈ ڈاگی چوک پبی کے مقام پر تیزرفتار ڈمپر بے قابو ہوکر کار پر الٹ گیا ۔۔۔
بزرگ تاجر موقع پر جاں بحق، بیٹا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق کار نمبر CU-9225اسلام آباد سے نوشہرہ جارہی تھی کہ ا ینٹو ں سے بھرا ڈمپر ٹرک اس پر الٹ گیا ۔ ریسکیو1122نے نعش اور زخمی کو نکالا۔