یونین کونسل چکلالہ کیلئے پانی کی فراہمی پر کام جاری ہے ،بیرسٹر دانیال
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے کہا کہ۔۔۔
راولپنڈی کی یونین کونسل چکلالہ کے لیے پانی کی فراہمی پر کام جاری ہے بہت جلد چکلالہ میں پانی کی لائن ڈالی جائے گی ۔حلقہ کے عوام سے الیکشن میں جو وعدے کیے وہ پورے کر رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی ورکروں سے ملاقات کے دوران کیا۔