آئی الیون میں سلاٹر ہائوس تعمیر کیا جائے ، میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

آئی الیون میں سلاٹر ہائوس تعمیر کیا جائے ، میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن خورشید احمد قریشی کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔۔۔

 جس میں سی ڈی اے کے ہمک سلاٹر ہائوس کو اپ گریڈ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسلام آباد میں گوشت کا کاروبار کرنے والے ایک کونے پر ہیں جبکہ سلاٹر ہائوس اسلام آباد کے دوسرے کونے پر ہے جس کا فاصلہ کم و پیش 50 کلومیٹر بنتا ہے ۔جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن صدر ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے اپیل کرتی ہے کہ خدارا اسلام آباد کے 28لاکھ شہریوں اور گوشت کے تاجروں کو ان کا حق دیا جائے ،I-11/4 میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جدید سلاٹر ہائوس تعمیر کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں