حضرو:زمین کا تنازع، بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
حضرو (نمائندہ دنیا)خون سفید ہو گیا، بھائی نے بھائی کو زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔
حضرو کے نواحی گاؤں باڑا میں ہشتم نامی شخص نے اپنے بھائی رضاول کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ایس ایچ او حضرو سجاد حیدرپولیس کی نفری لے کرموقع پر پہنچ گئے ، تحقیقات جاری ہے ۔ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال حضرو منتقل کردیا۔