شہید بھٹو صرف رہنما نہیں نظریہ اور عوام کی امید تھے :فریال تالپور

 شہید بھٹو صرف رہنما نہیں نظریہ اور عوام کی امید تھے :فریال تالپور

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

 فریال تالپور نے اپنے پیغام میں کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو صرف رہنما نہیں ایک نظریہ، آواز اور پاکستان کے عوام کیلئے امید تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی مظلوموں کو طاقت دینے ، پسماندہ طبقات کو عزت دینے اور جمہوریت و مساوات کیلئے وقف کر دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں