1من بھنگ، 15 لٹر شراب برآمد،3منشیات فروش گرفتار

1من بھنگ، 15 لٹر شراب برآمد،3منشیات فروش گرفتار

الہ آباد (نمائندہ دنیا) ایک من بھنگ، پندرہ لیٹر شراب برآمد اور ستاری ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے ، موٹر سائیکلیں اور موبائل فونز برآمد کر لیے، تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ، ایک من بھنگ برآمد کی ہے ۔

دوران ناکہ ملزمان جڑانوالہ کا رہائشی قاسم اور مریدکے کا رہائشی عمر دراز بھنگ سپلائی کر رہے تھے کہ بھنگ سمیت انہیں پکڑ لیا۔ چھانگا مانگا کے رہائشی علیم سے 15 لیٹر شراب برآمد ہوئی ہے ، ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ایس ایچ او عامر خاں نے مزید بتایا کہ ستاری ڈکیت گینگ کے چار ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا، جو دوران ڈکیتی فائرنگ سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے ، ملزم ستار عرف ستاری اوڑھ کے چار کارندے سے پانچ لاکھ روپے ،تین موبائل فونز، تین موٹر سائیکل، ایک رکشہ اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے ، ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھانگا مانگا جنگل اور گرد و نواح میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے ، دوران تفتیش 15 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں