کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11ملزم گرفتار

کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 11ملزم گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس کی کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 11ملزم گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے، اس دوران مختلف گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری اور شہریوں کے کوائف کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشنز کے دوران راولپنڈی پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 11ملزم گرفتار کر لیے جن میں نعیم، وقار، صداقت، اکرم، عبدالغفور، حسیب، فرہاد، نذیر، عمر، عنایت اور سجاد شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں