ہیلپ لائن پکار پر گزشتہ سال ساڑھے 12لاکھ کالز غیر متعلقہ

ہیلپ لائن پکار پر گزشتہ سال ساڑھے 12لاکھ کالز غیر متعلقہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15پر 2024میں 15لاکھ 7ہزار 611کالز موصول ہوئیں جن میں 1لاکھ 9ہزار 819کالز پولیس سے متعلق تھیں جن پر بروقت ہنگامی دستوں کو بھیجا گیا۔۔۔

 1لاکھ 2ہزار 833کالز پر مختلف قسم کی رہنمائی دی گئی، 12لاکھ 54ہزار سے زائد کالز غیر متعلقہ تھیں جو کل کالز کا 83فیصد ہیں۔ ڈی جی سیف سٹی نے کہا شہری ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں جو جھوٹی اطلاع یا کال کر کے پولیس کا وقت ضائع کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں