اویس گلشن اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کے عارضی سربراہ مقرر
اسلام آباد (آئی این پی) اویس گلشن کو اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا عارضی سربراہ مقرر کر دیا گیا، وہ تاحکم ثانی اتھارٹی کے سی ای او ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت قومی صحت میں مستقل کے بجائے عارضی تعیناتیاں جاری ہیں، ذرائع نے بتایا کہ اویس گلشن کو اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی کا عارضی چارج دیا گیا ہے، وہ ڈپٹی ڈائریکٹر رجسٹریشن آئی ایچ آر اے ہیں، ذرائع وزارت صحت کا کہنا تھا کہ امیدوار ان کی دستیابی کے باوجود عارضی تعیناتی کی گئی، وزارت صحت مبینہ طور شارٹ لسٹ امیدوار تعینات نہیں کرنا چاہتی، وزارت آئی ایچ آر اے میں من پسند تعیناتی چاہتی ہے۔ مستقل سربراہ آئی ایچ آر اے کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز گزشتہ ماہ مکمل ہوئے، ڈاکٹر خالد مسعود سی ای او آئی ایچ آر اے کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں، وہ خیبرپختونخوا محکمہ صحت کے گریڈ 19کے ملازم ہیں۔