سیکرٹری صحت کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ، کام کا معائنہ
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے راولپنڈی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال اور پی کے ایل آئی کا دورہ کیا اور مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیر بروقت مکمل کرنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔
سیکرٹری صحت عظمت محمود نے پی کے ایل آئی راولپنڈی میں مختلف وارڈز اور آپریشن تھیٹرز کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی اور علاج و معالجہ کے معیار بارے میں دریافت کیا ۔ سیکرٹری صحت نے اینو ٹیک سلوشنز کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت بھی کی اور ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی نظام کا جائزہ لیا، سرکاری ہسپتالوں کے نظام کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے بھی اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔